تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
May 30, 2022

پی ٹی آئی کی ڈی سیٹ کی گئی منحرف رکن پنجاب اسمبلی زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے جب کوئی پالیسی جاری ہی نہیں کی تو پھر انحراف ہوا کیسے؟ نااہلی تحریک انصاف کی تو انحراف کا الزام اور ڈی سیٹ ہونے کی سزا ایم پی ایز کیوں بھگتیں۔

الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں ڈی سیٹ ایم پی اے زہرہ بتول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن میں پارلیمانی پارٹی سےکوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی ، نہ ہی پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی کوئی پالیسی طے ہوئی۔

درخواستگزار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ECP

PUNJAB ASSEMBLY

SUPREME COURT OF PAKISTAN

Tabool ads will show in this div