کورہيڈکوارٹرز پشاورميں فوجی افسران کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب

کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدتقریب کےمہمان خصوصی تھے
May 30, 2022

کورہيڈکوارٹرز پشاور فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

شاندار خدمات پر 15 افسران کو تمغہ تمغہ امتیاز(ملٹری)، دو افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔

تقریب میں 43 شہداء کے لواحقین کوتمغہ بسالت سےنوازاگیا، شہداء کے لواحقین نے بعد ازمرگ ان کے اعزازات وصول کئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شہداءکے رشتہ داروں اورحاضرسروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب کا انعقاد فوجی افسران کی دوران سروس بہادری،لگن اور قربانیوں کے اعتراف میں منعقد کیا گیا تھا۔

ISPR

DG ISPR

Tabool ads will show in this div