کنٹرولڈ ڈرگز کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنایا جائے گا، عبدالقادر پٹیل

ملک میں کنٹرولڈ ڈرگز کی فراہمی کیلئے صحت اور نارکوٹکس کی وزارت مل کر کام کریں گی، وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں کنٹرولڈ ڈرگز کی فراہمی کیلئے صحت اور نارکوٹکس کی وزارت ملکر کام کریں گی۔

کینسر کے مریضوں کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ کنٹرولڈ ڈرگز کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنایا جائے گا۔

پیر کو اسپتالوں میں کنٹرولڈ ڈرگز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارت صحت کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور وفاقی وزیرِ اینٹی نارکوٹکس نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کی۔

اجلاس میں مختلف سینٹرز میں کنٹرولڈ ڈرگز کے ناجائزاستعمال پر پابندی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں کراچی، سکھراورحیدرآباد میں منشیات کے مریضوں کیلئے علیحدہ اسپتال قائم کرنے کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں بھی منشیات کے مریضوں کی بحالی کے لئے خصوصی اسپتال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ وفاقی وزارت صحت، انسدادِ منشیات اور صوبائی محکمہ صحت کے مابین مختلف اسپتالوں اور بحالی سنٹرز میں کنٹرولڈ ڈرگز کے ناجائز استعمال پر پابندی کے لیے مشترکہ پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحالی سینٹرز اور این جی اوز کو وزارتِ انسدادِ منشیات سے رجسٹر کروایا جائے، اجلاس کو بتایا گیا کہ جان بچانے والی خصوصی ادویات کی فراہمی میں صوبوں اور وفاق میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

اجلاس میں مختلف سفارشات وزیراعظم کی خصوصی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کے سامنے رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

federal government

HEALTH MINISTRY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div