پشاور:بارودی مواد کے دھماکےمیں 2 افراد زخمی،پولیس

چارسوگرام باردو استعمال کیا گیا

پشاور کےعلاقے یکہ توت میں گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 400 گرام بارودی مواد سے بم دھماکا کیا گیا۔ دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکے سے نزدیکی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ علاقے کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پشاور

Tabool ads will show in this div