خورشیدشاہ کا سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پراعتراض

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط
May 29, 2022

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس معمول کے مطابق نہ بلانے اور اہم سمریوں کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لینے پر تحفطات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے معاملے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

خورشید شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ معاملات جن پر وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں بحث ہونی چاہیے اور بحث کے بعد منظوری ہونی چاہیے ان کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا جا رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اور سرکولیشن کے ذریعے وزرا سے منظوری حاصل کرنے کی پالیسی تحریک انصاف کی تھی جسے جاری رکھنے سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔

خورشید شاہ نے خط میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ وزارتوں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریاں کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی جائے، تاکہ منظوری سے قبل فیصلوں کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل پیپلزپارٹی سب س بڑی اتحادی جماعت ہے۔

KHURSHEED SHAH

PM Nawaz Sharif

FEDERAL CABINET

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div