کراچی: کورنگی ميں دو ڈاکو سات طلباء کولوٹ کرفرار

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج جاری
May 29, 2022

Korangi CCTV - 29 May 2022

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چھ مکی مسجد کے قريب دو ڈاکو سات طلبا سے لوٹ مار کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے۔

ہفتے کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ہونے والی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج جاری کردی گئی ہے۔ فوٹیج میں ديکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو گھر کے باہرجمع طلبا سے لوٹ مار کررہے تھے۔

ڈاکو چند لمحوں ميں طلبا سے موبائل نقدی وغيرہ چھين کرسہولت سے فرارہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ہيلمٹ اور کيپ پہنے ہوئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آجانے کے باوجود پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

karachi street crime

Tabool ads will show in this div