رواں سال موبائل گیمنگ پر کتنے ارب ڈالر خرچ ہونگے

سب سے زیادہ ڈاؤن لوٖڈ ہونے والا گیم پب جی رہا

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال موبائل گیمنگ مارکیٹ 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن اور ڈیٹا اے آئی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی گیمنگ مارکیٹ کا 61 فیصد موبائل گیمز پر مشتمل ہے، 2022 میں گیمنگ مارکیٹ کا حجم 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، جب کہ رواں سال گیمنگ مارکیٹ 222 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلے گی۔

سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وبا کے دوران صارفین نے ہفت وار بنیادوں پر 45 فیصد زائد گیمز ڈاؤن لوڈ کیے۔

اس حساب سے دنیا بھر میں موجود اسمارٹ فون صارفین نے ہر ہفتے 1.1 ارب گیمز ڈاؤن لوڈ کیے۔ قبل ازیں جاری رپورٹ کے مطابق موبائل فون گیم پب جی کا 244 ملین ڈالر کیساتھ سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ رہا۔

سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کی جانب سے ہر ہفتے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) اور گوگل پلے سے 1.6 ارب ڈالر کے گیم ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔

رواں سال سب سے زیادہ گیمز چین کے موبائل صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیے جبکہ شمالی امریکا اور مغربی یورپ نے گیمز پر خرچ ہونے والی کُل رقم میں 50 فیصد حصہ ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن فیچرز اور ایک ہی وقت میں متعدد صارفین کو ایک مخصوص گیم کھیلنے کی سہولت، اسمارٹ فون گیمز کی مقبولیت کی وجوہات ہیں

data

MOBILE PHONE

mobile game

PUBG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div