کے جی ایف 3 میں کونسا اداکار ہیرو کا کردار نبھائے گا؟

فلمسازوں کا کے جی ایف 3بنانے کا اعلان

بھارتی اداکار یش کی مقبول ترین فلم کے جی ایف کے فلمسازوں نے کے جی ایف 3 بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار یش کی جاندار اداکاری کے باعث ‘کے جی ایف’ کے پہلے دو سیزن خوب ہٹ رہے اور فلم نے بھرپور بزنس کیا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ایکشن سے بھرپور فلم کے جی ایف کے تیسرے سیزن کے لئے فلمسازوں نے یش کے بجائے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

کے جی ایف 3 کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئےفلم کے پروڈیوسر پروڈیوسر وجے کیراگندور نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار پرشانت نیل اور اداکار یش دونوں ہی اپنے دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم جیسے ہی وہ دونوں اپنے پراجیکٹس مکمل کرلیں تو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔

کیراگندور کا کہنا تھا کہ فلم کی اسٹار کاسٹ کا دارومدار ان کی دستیابی پر ہے، ایک بار پراجیکٹ کی شوٹنگ کے حوالے سے تاریخ طے ہوجائے اس کے بعد ہی وہ فلم کی اسٹار کاسٹ کے بارے میں بات کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ فلم کے جی ایف 2 باکس آفس پر خوب ہٹ رہی اور فلم نے بھرپور بزنس کیا، فلم 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی اور پرکاش راج نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

KGF 2

YASH

Tabool ads will show in this div