ایک بیوی پر اکتفا کریں، سربراہ جامعۃ الازہرکا مردوں کو مشورہ

دوسری شادی اکثر بیوی، بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہے، ڈاکٹر احمد

مصر کی معروف درس گاہ جامعۃ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے خبردار کیا ہے کہ مرد ایک بیوی پر اکتفا کریں کیونکہ اکثر دوسری شادی، بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری چینل کو انٹرویو میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ ایک سے زائد شادی سے متعلق آیات کو اس کے حقیقی تناظر میں انتہائی تدبر کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہئے۔

شیخ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسری شادی اکثر بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں اس لئے ایک سے زائد شادی کے شرعی حق کے غلط استعمال کے حق کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے یہ وضاحت بھی دی کہ دوسری شادی کرنا شرعی حق ہے، نہ تو میں اسے حرام قرار دے رہا ہوں اور نہ پابندی عائد کرنا چاہ رہا ہوں تاہم اس شرعی حق کو غلط انداز میں استعمال کرنے کے شدید خلاف ہوں۔

ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی آزادی نہیں البتہ صرف ٹھوس وجوہات پر ہی مشروط اجازت دی سکتی ہے۔

marriage

Egypt

DUAL MARRIAGE

Tabool ads will show in this div