سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ جانیے
رواں ماہ 20 مئی کو عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان نے بیٹے کے نام رکھ لیا۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیٹے کا نام اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے اسے دُنیا میں خوش آمدید کہا۔
عائشہ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے بیٹے کا نام محمد نائل عقبیٰ خان رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 20 مئی کو عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔
خیال رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کے ہاں سال 2019ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے۔