اداکارہ صبا قمر کا نئی فلم کملی کے گانے پر ڈانس وائرل

فلم 3 جون کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

صبا قمر کی ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم “کملی”کے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر کی آنے والی نئی فلم کملی کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صباقمر نے اداکارہ نمرہ بچہ کے ساتھ اپنی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ یہ بہت تھکادینے والی فلم تھی، جب آپ فلم دیکھیں گے تو سوچیں گے کہ یہ ان مقامات پر گئی کیسے ہے؟۔

ایک سوال کے جواب میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہم فلم کملی کیوں دیکھیں تاہم اس سوال جواب سرمد کے بجائے صبا قمر نے دیا اور کہا کہ اس فلم کو اس لیے دیکھیں کہ اس میں صبا قمر ہے نمرہ بچہ ہے اور اس میں ثانیہ سعید بھی ہے ۔

فلم میں ہیروئن حنا کا مرکزی کردار صبا قمر نے ادا کیا ہے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ مسائل ہیں، یہ وہ جذبات ہیں جنہیں ہم نے کبھی اجاگر نہیں کیا ہے شاید معاشرے کے دباؤ میں آکر کے لوگ کیا کہیں گے؟ ہر وہ عورت جو اس دباؤ سے گزر رہی ہے اس جذبات سے گزر رہی ہے اور اظہار نہیں کر سکتی وہ اس کردار سے اپنے آپ کو ملا پائے گا۔

ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی فلم کملی کو وفاق، پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم کے اس گانے کی موسیقی معروف پاکستانی موسیقار سعد سلطان نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں ۔

کنول کھوسٹ اور سرمد سلطان کھوسٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا، عدیل افضل سمیت بڑے ستارے ہیں اور فلم میں نیا چہرہ حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کرا یا جا رہا ہے۔

صبا قمر کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ یہ پہلی فلم نہیں بلکہ اس سے قبل انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ‘منٹو’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔

SABA QAMAR

KAMLI

Tabool ads will show in this div