ٹی20 سیریز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں سری لنکا کو وائٹ واش

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی ہرا دیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ (28 مئی) کو کراچی کے مقامی کرکٹ کلب میں کھیلا گیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کا اچھا آغاز کیا، 69 رنز تک سری لنکا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا لیکن 83 رنز تک اس کی یکے بعد دیگرے سات وکٹیں گر گئیں۔

سری لنکا نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنانے۔ چماری اٹھاپتھو 37 اور حسینی پریرا 24رنز بناکر سب سے نمایاں رہیں۔

پاکستان نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کا آغاز کیا تو اسکی پہلی وکٹ 16 رنز کے نقصان پر گری، ارم جاوید 10 رنز بناکر پولیلین لوٹ گئیں۔ منیبہ علی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

آخری اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے دو گیندوں پر چار رنز درکار تھے تاہم کپتان بسمہ معروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی انہوں نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔ جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔ طوبہ حسن پلیئر آف دی سیریز کی حقدار قرار پائیں۔

t20 match

pakistan cricket team

women cricket

Pakistan vs Srilanka

Tabool ads will show in this div