مہوش حیات کی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی ڈبنگ مکمل

یہ ترکی میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی

اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اداکارہ نے اپنے مداحوں کو فلم کی ڈبنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سنادی۔

اداکارہ نے فلم کی ڈبنگ مکمل کرانے کے بعد فاتحانہ انداز میں اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئرکردی۔

اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اگلی فلم لندن نہیں جاؤں گا کہ ڈبنگ مکمل کرلی۔انشا اللہ بہت جلد آپ سب سے سنیما میں ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم“لندن نہیں جاؤں گا“رومانوی اور مزاحیہ فلم ہے جس میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فلم کو ترکی میں ریلیز کیا جائے گا یوں یہ ترکی میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

فلم لندن نہیں جاؤں گا عرفان ملک کی پیشکش ہے جبکہ اس فلم کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے تحریر کی ہے جبکہ فلم ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

اس فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے علاوہ کبریٰ خان اور گوہر رشید بھی شامل ہیں۔

Turkey

mehwish hayat

London Nahi Jaunga

Tabool ads will show in this div