گریٹر اقبال پارک میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

اطلاق فوری طور پرہوگا، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جائیگا

گریٹر اقبال پارک لاہور پر تمام سیاسی سرگرمیوں کی پابندی کا نوٹيفکيشن جاری کرديا گيا، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے احکامات کے بعد ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کيا۔

نوٹيفکشن کے کہا گيا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کو 2016ء میں تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کیلئے بنایا گیا، سیاسی سرگرمیوں کے باعث گریٹر اقبال پارک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، سیاسی جلسے جلوس پر پابندی لگانے کا مقصد تاریخی ورثے کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017ء کے تحت نوٹیفکیشن جاری کيا۔

لاہور

Tabool ads will show in this div