سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزمان سے بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد، ترجمان
May 28, 2022

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 31 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

لاہور

Terrorist Arrest

CTD PUNJAB

Tabool ads will show in this div