سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

2 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4 ہزار 850 روپے کمی ہوچکی ہے

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں روپے کی قدر میں استحکام پیدا کیا ہے وہیں صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں بھی واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 854 ڈالر ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے بھاؤ 2 ہزار 750 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 450 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 356 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 اور 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1800 روپے کمی آئی تھی۔

اس طرح گزشتہ 2 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4 ہزار 850 روپے کمی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کے بھاؤ 20 روپے کمی کے بعد ایک ہزار 570 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 17 روپے 14 پیسے کم ہوکر ایک ہزار 342 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔

Gold rates

Humnawa Khan May 28, 2022 11:02pm
Please update me
Waqas aslam May 29, 2022 12:23pm
Good
Tariq Zaman Khan May 29, 2022 05:05pm
6 ڈالر کمی کے ساتھ ایک اونس سونے کی قیمت 1854 ڈالر ہوگئی ہے. ‍ 854 ڈالر نہیں
Tabool ads will show in this div