یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی

گزشتہ روز 10کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا کیا گیا تھا
May 28, 2022

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافے کے ایک روز بعد ہی دوبارہ کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز (جمعہ کو) نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھيلا 90 روپے مہنگا کرديا گيا تھا اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کے بجائے 490 روپے کا ہوگیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں دوسرے روز ہی کمی کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 10 کلو کا تھیلا 90 روپے کمی سے ایک بار پھر 400 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت180 روپے کمی سے 800 روپے پر آگئی ہے۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div