نرگس فخری کی سائیکل الٹنے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے مثبت پیغام دیا

نرگس فخری کو حال ہی میں برطانیہ میں ایک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ نے مشکل صورتحال میں بھی مثبت پہلو پرنظر رکھتے ہوئے مداحوں کے لیے ایک پیغام دیا ہے۔

امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں سائیکلنگ کا شوق پورا کرتی ہیں۔

اداکارہ اپنے پیچھے ویڈیو بنانے والی دوست کی جانب متوجہ ہوتی ہیں کہ اچانک توازن بگڑنے سے قلابازی کھاتے ہوئے برے طریقے سے گر پڑتی ہیں۔

اداکارہ نےانسٹاپوسٹ میں گرنے کے بعد کی ہنستی مسکراتی تصویرشیئرکرتے ہوئے پھرویڈیو اپ لوڈ کی اورکیپشن میں لکھا ، ’ جب آپ گریں (ناکام ہوں) تو تب بھی آپ کے چہرے پراسٹائل کے ساتھ مسکراہٹ ہونی چاہیے لیکن خود کو سنبھالنا اور آگے بڑھنا یاد رکھیں ’۔

نرگس کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں ان کی سائیکل الٹنے پر اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے دکھائی جانے والی ہمت کو بھی بھرپور سراہا گیا۔

Bollywood,

NARGIS FAKHRI,

Tabool ads will show in this div