حرامانی کا اپنے مداحوں کے لیے ’فینٹیسی ’ سرپرائز

اداکارہ نے یہ خوشخبری انسٹاپرشیئرکی

اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرامانی نے حال ہی میں اپنےفالوورزاورمداحوں کو ایک سرپرائزدینے کا اعلان کیا تھا اوراب بلی تھیلے سے باہرآچکی ہے۔

اداکارہ نے 26 مئی کو انسٹاویڈیو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو سرپرائز دیے ہی، پہلے اداکاری اورکامیڈی کی اورپھرمیزبانی اور گلوکاری بھی ، اب پھروہ ایک کمال کا سرپرائزدے رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کررہی ہوں اور وہ بھی ایک بہت بڑے سرپرائز کے ساتھ ۔

![] (https://www.instagram.com/tv/CeB4B3kqP38/?utm_source=ig_web_copy_link)

گزشتہ روز اداکارہ نے یو ٹیوب چینل لانچ کیا جس کی پہلی ویڈیو ان کے اسی سرپرائزپرمشتمل ہے۔ انسٹاگرام پرحرا نے ہاتھ میں پرفیوم کی بوتل پکڑے ہوئے ایک مختصرویڈیوکلپ شیئرکیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں ، ‘پیارا سا شوہر، چھوٹے چھوٹے بچے اس کے بعد یہ ایک بہت بڑا سرپرائز میرے لیے’۔

اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ ان کا ایک بہت بڑا خواب پورا ہوا ہے،جاننے کے لیے یو ٹیوب چینلک کی پہلی ویڈیو دیکھیے۔

ہیش ٹیگزسے اداکارہ کے مداحوں کو بخوبی اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے جے ڈاٹ کےاشتراک سے اپنے نام سے ایک پرفیوم لانچ کیا ہے جس کا نام ہے ’حرا مانی فینٹسی ’۔

![] (https://www.instagram.com/tv/CeD3XkoK4G4/?utm_source=ig_web_copy_link)

یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو میں بھی حرا اپنےپرفیوم کی تشہیرکررہی ہیں۔

حراسے قبل بھی شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف سیلیبرٹی اپنے یوٹیوب چینل متعارف کرواچکی ہیں جہاں وہ پیشہ ورانہ مصروفیات یا روزمرہ روٹین کی ویڈیوز کے علاوہ فیشن سے منسلک ویڈیوز شیئرکرتی رہتی ہیں۔

Hira Mani

Tabool ads will show in this div