جوائے لینڈ نےکانز فلم فیسٹول میں میدان مارلیا
پاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ نے دنیا کے سب سے قدیم اورمعتبرفلمی فیسٹول کانزمیں ایوارڈ جیت لیا۔
کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے جن میں جوائے لینڈ کا انتخاب اس لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل رہا کہ یہ کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے۔
فلم نے ان سرٹن ریگارڈ کیٹگری میں جیوری پرائزجیتا ہے جو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ مانا جاتا ہے۔
پاکستانی ڈائریکٹر،رائٹراوراداکارصائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثناء جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگرشامل ہیں۔
صائم صادق اور ثروت گیلانی نے انسٹااسٹوریزمیں یہ خوشبری فالوورز کے ساتھ شیئرکی۔

اس سے قبل علینا صادق نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فلم کی اسکریننگ کے لمحات کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے دعاکی درخواست کی تھی۔
ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ جوائے لینڈ ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہے جس میں معروف شخصیات سمیت دیگرصارفین اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
Bursting with pride and joy! Congratulations team #joyland !! Congratulations Pakistan!
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 23, 2022
🎉💞🇵🇰 @SaimSadiq14 @sarwatgilani #sarmadkhoosat #alinakhan #saniasaeed https://t.co/jJyK3sOL5G
Saim Sadiq's Joyland wins the Jury Prize in the Un Certain Regard category at Cannes!
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) May 28, 2022
A historic moment for Pakistan, and Pakistani cinema!
Everyone should be amplifying this incredible news.
Take a bow, Saim, and the entire cast and crew.
Hell yeah! #Joyland wins Best Jury award!! So proud of Saim, Sarmad and team! ♥️ 🇵🇰 #UnCertainRegard #Cannes2022 https://t.co/lUZ5fIVepm
— Asim Abbasi (@IllicitusProduc) May 27, 2022
جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔
اس سے قبل 23 مئی کو فلم کی اسکریننگ کے موقع پرشرکاء اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے سراہا تھا۔
Standing ovation for debuts can be so damn overwhelming ... #joyland is a tender heartbreaker of a film ... Reminding me of our own #Masaan back in 2015 ... pic.twitter.com/LT1ILJzspo
— Namrata Joshi (@Namrata_Joshi) May 23, 2022
صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ڈارلنگ وینس اورٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔