اداکارہ سونیا حسین گزشتہ دنوں کس مشکل سے دوچار رہیں؟

دعائیں اور مزاج پرسی کرنے والے دوست احباب کا شکریہ

سونیا حسین اور ان کے اہلخانہ گزشتہ دنوں ان کے والد کی خراب صحت کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔

اداکارہ کے والد کی طبیعت میں اب بہتری آئی ہے جس پرانہوں نے دعائیں اور مزاج پرسی کرنے والے دوست احباب اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ کچھ روز میرے اور اہلخانہ کیلیے کافی مشکل تھے، میں اس وقت اپنے والد کی صحت یابی کیلیے دعا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔الحمد للہ ان کی صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

سونیا حسین نے اپنے دوست شہرزاد اور لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹرزاہد حبیب کا بھی شکریہ اداکیااور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔اداکارہ نے والد کی مزاج پرسی کیلیے آنے والوں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹے بکھیرنے والے عزیز و اقارب کیلیے محبت کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ ان کے ارگرد اتنے شاندار لوگ ہیں، سونیا حسین نے رحم کا مظاہرہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div