عامر لیاقت نے دانیہ سمیت سابق بیویوں کے لیے نئی ویڈیو پوسٹ کردی

تم تینوں سے واللہ اللہ پوچھے گا، عامر لیاقت

ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنی تینوں سابقہ اہلیہ کیلئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔

عامر لیاقت تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر ہونے اور مبینہ ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد گزشتہ روز ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی سابقہ تینوں اہلیہ تصاویر ہیں جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو تینوں اہلیہ کیلئے ہے ۔

اسی ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تم تینوں سے واللہ اللہ پوچھے گا ہمیشہ کیلئے خدا حافط ۔

اس سے قبل رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے اور اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

عامر لیاقت نے اس حوالے سے ایک ویڈیو میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کرتے ہوئے اشکبار بھی ہوئے اور کہا کہ دانیہ شاہ نے انہیں ‘ننگا کیا’ ان کا ‘پردہ’ پھاڑا، پوری قوم نے ان کا تماشا بنایا، اس لیے اب وہ اس ملک میں نہیں رہیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 7 مئی کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان سے تنسیخ نکاح کے لیے بہاولپور کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد اہلیہ نے ان پر شرمناک الزامات بھی لگائے تھے۔

دانیہ ملک کے مطابق عامر لیاقت انہیں کئی دن تک بھوکا رکھتے تھے، ان پر تشدد کرتے تھے، انہیں فحش ویڈیوز بنا کر بیرون ملک بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے، ان کے ساتھ نامناسب حرکتیں کرتے تھے، انہیں نماز پڑھنے تک نہ دیتے تھے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی مبینہ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جن سے متعلق دانیہ ملک نے کہا تھا کہ مذکورہ ویڈیوز انہوں نے نہیں، کسی تیسرے شخص نے ریکارڈ کی تھیں۔

اسی طرح عامر لیاقت نے بھی دانیہ ملک کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھیں، جس میں انہیں کسی دوسرے غیر مرد کے ساتھ نامناسب باتیں کرتے سنا جا سکتا تھا۔

Tooba Amir

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

DANIA SHAH

Tabool ads will show in this div