ہفتہ 28 مئی کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

دنیا بھر کے لوگ قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے

ہفتہ 28 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دنیا بھر کے مسلمان اس موقع پر قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لئے رونما ہوتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے، سورج گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آجاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ سورج جس وقت خانہ کعبہ کے اوپر نظر آتا ہے وہ اپنی انتہائی بلندی پر تقریباً 90 درجے پر ہوتا ہے، یہ وہ لمحہ ہے جب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ 28 مئی کو سورج مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، عرب ممالک سمیت افریقا، یورپ اور ایشیا کے باشندے سورج کو خانہ کعبہ کے اوپر دیکھ کر قبلے کی سمت متعین کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلہ کا رخ متعین کیا کرتے تھے، یہ طریقۂ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے کسی درجے کم نہیں۔

Saudi Arabia

makkah

Tabool ads will show in this div