بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج ختم ہوگی،الیکشن کمیشن

بلوچستان کے32اضلاع میں پولنگ 29مئی کو ہوگی،الیکشن کمیشن
May 27, 2022

بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج رات 12بجے ختم ہوگی۔

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق رات12بجے کے بعد کوئی امیدوار حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلاسکتا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پہلے مرحلے میں 32 اضلاع میں پولنگ 29مئی کو ہوگی۔

صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو بلوچستان میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 2000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

ان انتخابات میں17ہزار7سو 74 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صوبے کے 32اضلاع میں 5ہزار 2سو 36پولنگ اسٹیشن پر انتخابات ہوں گے اور 2 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز کےلیے فوج کو طلب کیا جائے گا۔

صوبے کے32 اضلاع میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد20 لاکھ 43 ہزار 828 ہے جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد15 لاکھ 70ہزار 896 ہے۔5624 پولنگ اسٹیشنز میں 13533 پولنگ بوتھ قائم کئےجائیں گے۔

ECP

Balochistan Local Government Election

Tabool ads will show in this div