پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے اضافہ متوقع ہے،مصطفیٰ نواز
بجٹ بھی سخت دینا پڑے گا، رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر
رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
ٹویٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید لکھا کہ سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے۔
واضح رہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کل یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر ریکارڈ اضافے کا اعلان کیا تھا۔
Petroleum Price
Mustafa Nawaz Khokhar
تبولا
Tabool ads will show in this div