سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ سونا 2100روپے سستا ہوگیا، فی اونس نرخ میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 2100 روپے کم ہوگئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 56 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں 24 مئی 202ء کو سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 43 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 14 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 860 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1590 روپے جبکہ دس گرام نرخ 1313.63 روپے ہے، فی تولہ نرخ 22.36 ڈالر ہیں۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

GOLD RATES IN PAKISTAN

Rabia May 28, 2022 12:24pm
Help chahiye mujhe paison ki bohot zarorat h
Tabool ads will show in this div