بجلی اور پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180روپے کا اضافہ کياگيا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 980 روپے کردی گئی جبکہ 10 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے اضافہ کیا گیا، اضافے کے بعد 10 کلو تھیلے کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 490 روپے کردی گئی۔
دوسری جانب پیٹروليم مصنوعات کی قیمتوں میں تاريخی اضافے کا بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتيں بھی ريکارڈ سطح پر پہنچنے کا مکان ہے ۔ کراچی کے جوڑيا بازار کے تاجروں نے خبردار کيا ہے کہ عوام آٹے،چینی اور تیل کی قیمتوں ميں اضافے کيلئے تيار رہيں۔