اسلام آبادمیں جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ

ملک کو یرغمال بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیرداخلہ
May 27, 2022

Breaking: Rana Sanaullah ka barha iqdaam, Fasad phelanay wale jalsay julusoon par mustaqil pabandi

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فساد پھیلانے والے جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ راناثناءاللہ کی زیرصدارت امن وامان پر جائزہ اجلاس میں قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیاسی جماعت کی آڑ ميں پرتشدد جلسے روکنے کی حکمت عملی تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ دارالحکومت کی انتظامیہ کو مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں جلسوں کو انتظامیہ سے تحریری معاہدوں کے بعد ہی اجازت ملے گی۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کو یرغمال بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئندہ کسی فسادی مارچ،جلوس کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

RANA SANA ULLAH

islamabad police

Tabool ads will show in this div