کراچی:شیرشاہ کی فیکٹری میں آگ لگنےسےکروڑوں روپےکا نقصان

آگ بجھانے کے لئے شہربھر کے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی ميں شير شاہ جہاں آباد ميں فوم اور گدے بنانے والی فيکٹری ميں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ آگ بجھانے کے لئے شہربھر کے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں جمعہ کو دوپہر2 بجے کے بعد فوم اور گدے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی جانب سےآگ کو تیسرے درجےکاقرار دیا گیا اورفوری طور پر 8 گاڑياں بھیجی گئیں۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن نے بتایا کہ آگ پر ڈھائی گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔

فائربریگیڈ کےمطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم 1 شخص بے ہوش ہوا جس کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔

Baldia Factory Fire

Tabool ads will show in this div