عبدالحفیظ شیخ کی 1 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور

عبدالحفیظ شیخ کوکیس کی انوسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت

مالی بےضابطگی کے ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی 1 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ پیش ہوئے۔ عدالت نےعبدالحفیظ شیخ کوکیس کی انوسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ عبدالحفیظ شیخ نیب سے تحقیقات میں تعاون کریں۔عدالت نے نیب پراسکیوٹرکو بھی نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف احتساب عدالت نمبر6 میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ نیب کےمطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان پر پورٹ قاسم و دیگر پورٹس کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کے ٹھیکے میں مالی بےضابطگی کا الزام ہے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Abdul Hafeez Shaikh

Tabool ads will show in this div