نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا ہارورڈ میں بینظیرکو خراج عقیدت

میری بیٹی کی پیدائش کا دن وہی ہے جوبینظیرکاتھا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

جیسنڈاآرڈرن نئے تعلیمی سال کے آغاز پرہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں جہاں ونسٹن چرچل، انجیلا مرکل، اسٹیون اسپیل برگ اور اوپرا ونفری جیسی شخصیات بھی خطاب کرچکی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہناتھا کہ ، “کچھ ایسے لمحات ہیں جو مجھے یاد دلاتے ہیں، کہ فاصلوں، ،مختلف تاریخ رکھنےاور تجربات کے باوجود ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہمیں جوڑتی ہیں” ۔

انہوں نے کہا کہ “جون 1989 میں پاکستان کی وزیر اعظم نے اسی جگہ پر کھڑے ہو کرخطاب کیا تھا کہ “جمہوری قوموں کو متحد ہونا چاہیے”۔ انہوں نے اپنے سفر، نمائندہ حکومت، انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں بات کی تھی۔

جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو سے ان کی ملاقات جون 2007 میں جنیوا میں ہوئی تھی جہاں دونوں ایک کانفرنس میں شریک تھیں جس میں دنیا بھرکی ترقی پسند جماعتوں کو اکٹھا کیا گیا تھا، صرف7 ماہ بعد بےنظیرکو قتل کر دیا گیا۔

بے نظیربھٹوکے حوالے سے یادیں تازہ کرنے والی جیسنڈا نے مزید کہا کہ، “بطورسیاسی رہنما ہم سب کے بارے میں رائے اورمختلف نقطہ نظر لکھے جائیں گے، بینظیربھٹو کے بارے میں 2 چیزوں کا تاریخ میں مقابلہ نہیں کیاجاسکتا ، وہ ایک اسلامی ملک کی پہلی منتخب مسلم خاتون وزیراعظم تھیں جب اقتدارمیں عورت کا ہونا ایک نایاب چیز تھی اور دوسری بات وہ وزارت عظمیٰ کے منصب کے دوران بچے کو جنم دینے والی بھی پہلی خاتون تھیں، دوسری لیڈر جس نے تقریباً 30 سال بعد عہدہ سنبھالا وہ میں تھی”۔

جیسنڈا نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 21 جون کو ہوئی جو بینظیربھٹو کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطورایک خاتون بے نظیرنے جوراستہ بنایا وہ آج بھی اتنا ہی متعلقہ محسوس ہوتا ہے جتنا کہ دہائیاں پہلے تھا اور اتنا ہی وہ پیغام بھی اہم ہے جو انہوں نے یہاں پر شیئرکیا تھا، انہوں نے1889 میں اپنی تقریر کے ذریعے جوکہا ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جمہوریت کمزور ہو سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ، “میں نے یہ الفاظ پاکستان سے بہت دور ویلنگٹن نیوزی لینڈ میں اپنے دفترمیں بیٹھے ہوئے پڑھے تھے، ان کے ان الفاظ کو جنم دینے والی وجوہات بھی بالکل مختلف تھیں لیکن یہ بات اب بھی بالکل درست معلوم ہوتی ہے کہ جموریت ناتواں ہوسکتی ہے”۔

benazir bhutto

newzealand

Jacinda Ardern

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div