وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم کو بلا لیا گیا

ریکارڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری ٹی وی کی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری ٹی وی کی ٹیم کو وزیراعظم طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے خطاب کی ریکارڈنگ کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی ٹیم وزیراعظم کا خطاب ریکار کرے گی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے، جب کہ وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات بھی اپنے خطاب میں بیان کرینگے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف معاشی صورت حال بھی قوم کے سامنے رکھیں گے اور آئندہ کی معاشی حکمت عملی سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم سابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں کا بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div