یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ

يوٹيلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹا اب 490 روپے ميں ملے گا

یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق 10 کلوآٹےکا تھيلا 90 روپے مہنگا کرديا گيا ہے۔ يوٹيلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹا اب 400 روپے کے بجائے 490 روپے ميں ملے گا۔

بیس کلو آٹے کی قيمت ميں 180 روپےاضافہ کيا گيا ہے۔ اس کےعلاوہ 20 کلو آٹے کی قيمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہوگئی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ گندم، پیٹرول اور بجلی کے نرخ میں اضافے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان پیکیج بھی ختم ہوگیا ہے اور اس کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑا ہے۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div