پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل

سازشی ٹولے کے اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نااہل امپورٹڈ حکومت نے روس کے ساتھ ہماری کوششوں کو جاری رکھنے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل 30 روپے مہنگا کر دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر بھارت نے روس سے سستا تیل خرید لیا مگر امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی وجہ سے بھارت کو تیل 25 روپے سستا پڑا، حکومت گرانے والے سازشی ٹولے کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاؤں کے آگے جھکی ہوئی ہے اور قوم نے اس کی قیمت چکانی شروع کر دی ہے۔

IMRAN KHAN

Petroleum Price

Asim Nadeem Qureshi May 28, 2022 03:24pm
السلام علیکم ۔۔۔ کل جب عمران خان کو اختیار ملا تو اس نے 76 روپے سے 153 روپے تک پہنچا دیا ۔۔ اب شہباز شریف کو اختیار ملا ہے تو اس نے 183 روپے لیٹر کر دیا ۔۔ پاکستانی عوام کو دونوں سے نجآت کی ضرورت ہے ۔۔ میڈیا عوام کی درست رہنماٸی کرے ۔۔ اگر پاکستان بچا ہے تو دیانتدار قیادت لانی ہوگی ۔۔
Tabool ads will show in this div