کیا مس مارول میں پاکستانی گانا بھی شامل کیا جائےگا؟

سیریز کو رواں برس جون میں پیش کیا جائے گا

مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’مس مارول’میں پاکستانی اداکار کے بعد گلوکار کو شامل کرنے کا امکان ہے ۔

بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے اپنی ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز مس مارول میں نہ صرف پیچھے ہٹ گانا شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائلاگز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ‘مس مارول’ کو دو قسطیں دیکھ لیں اور انہیں ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی تڑکا دیکھ کر مزہ آگیا۔

نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گانا پیچھے ہٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ ‘مس مارول’ کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

اس سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف ‘مس مارول’ کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

فلم میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی جھلک بھی موجود ہے جن کے کردار کا نام نجمہ ہے، علاوہ ازیں کئی مسلمان کردار دکھائے گئے ہیں جبکہ نماز ادا کیے جانے کے مناظر بھی فلم میں شامل ہیں۔

مس مارول سیریز کیلئے پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی اپنے کرادار کی تصدیق کی تھی لیکن ٹریلر میں انہیں کہیں نہیں دیکھا گیا۔

مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔

MS MARVEL

Tabool ads will show in this div