وفاقی حکومت کا وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا کيخلاف کارروائی کا فيصلہ

محمود خان نے مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وفاق پر حملہ کیا،رانا ثناء
May 26, 2022

وفاقی حکومت نے وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا محمود خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فيصلہ کرليا۔

وزير داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کر کے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا۔ غیر آئینی اقدام پر وفاقی حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔

ٹویٹر پیغام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا نے مسلح پولیس افسران کے ہمراہ حملہ کیا۔ کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

وزير داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین نے بھی تحریک انصاف کے مارچ میں سہولت فراہم کی ہے جبکہ بعض پولیس افسران مسلح ہوکر وفاق پر چڑٰھائی میں ملوث پائے گئے ہیں ان پولیس افسران اور اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

RANA SANA ULLAH

cm kpk

Tabool ads will show in this div