نوازالدین صدیقی نے فرانسیسی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرلیا

ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے، اداکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کو فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ایکسی لینس ان سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

نوازالدین کو سینما کے شعبے میں شاندار کام کرنے پر فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ایکسی لینس ان سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

امریکی اداکار اور پروڈیوسر ونسنٹ ڈے پال نے نواز الدین کو یہ ایوارڈ دیا ہے۔

نوازالدین صدیقی نے فلم فیسٹیول کی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ایکسی لینس ان سنیما ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے، اس ایوارڈ نے فیسٹیول کی شاندار شام کو اور بھی خاص بنا دیا۔

دنیا بھر کےعظیم سینما فنکاروں کے ساتھ یادگار وقت گزارا جو ایک خوبصورت احساس تھا۔

Nawaz ud din siddiqui

Tabool ads will show in this div