اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جارہا، ساجد حسین

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجد حیسن طوری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا رہا۔

ساجد حیسن طوری کا کہنا ہے کہ ہم تارکین وطن کے حق رائے دہی کے بہتر حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جاری بیان میں ساجد حیسن کہنا تھا کہ موجودہ حکومت متعلقہ ممالک میں خصوصی حلقے بنا کر قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نشستیں محتص کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مجوزہ طریقہ کار کے تحت اپنے نمائندے منتخب کرکے الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔

ساجد حیسن طوری کا کہنا تھا کہ براہ راست ووٹنگ کے مقابلے میں یہ طریقہ کار کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ منتخب نمائندے متعلقہ ممالک میں موجود ووٹرز کو جوابدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کے فلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

Overseas Pakistani

EVM

Tabool ads will show in this div