آزادی مارچ: آنسوگیس کا شیل کیچ کرنے والےکو شنیرا کا مشورہ

گزشتہ روز احتجاج میں شریک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں آنسوگیس کا شیل کیچ کرنے والے نوجوان کو مشورہ دیدیا ۔

شنیرااکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک نوجوان نے شیلنگ کے دوران پولیس کی جانب سے فائر کیا جانے والا آنسو گیس کا شیل زمین پر ٹپہ کھانےانتہائی مہارت سے ہاتھوں میں تھام کر واپس پھینک دیا تھا۔

نوجوان کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پکڑو اسے ،کیا کیچ ہے، کوئی اس نوجوان کو ڈھونڈو اور قومی ٹیم میں شامل کروادو۔

Shaniera Akram

Tabool ads will show in this div