لبنانی کرنسی کی تاریخی گراوٹ؛ ایک روپے میں 175 پاؤنڈ

صرف دو ہفتوں میں لبنانی پونڈ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 35 ہزار 600 کا ہوگیا
May 26, 2022

مشرق وسطیٰ کا اہم ملک لبنان مسلسل معاشی بدحالی کا شکار ہے اور صورت حال یہاں تک آپہنچی ہے کہ ایک امریکی ڈالر میں 35 ہزار 600 لبنانی پاؤنڈ دستیاب ہیں اور اگر اس کا موازنہ پاکستانی کرنسی میں کیا جائے تو یہ ایک روپے میں 175 پاؤنڈ بنتا ہے۔

پاکستان کی طرح لبنان بھی اپنے تاریخی معاشی بحران کا شکار ہے، صرف دو ہفتوں میں لبنانی پونڈ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 26 ہزار 800 سے بڑھ کر 35 ہزار 600 کا ہوگیا۔

بلیک مارکیٹ کی یہ شرح مبادلہ غیر سرکاری ہے تاہم لبنان بھر میں بنیادی طور پر یہی طریقہ زیادہ رائج ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنانی پاؤنڈ کی گراوٹ سے ملک میں معاشی مشکلات کی نئی لہر سامنے آئے گی۔

تین ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتیں 25 فیصد بڑھی ہیں اور جبکہ یہ توقع کی جارہی ہے کہ حکومت دواؤں پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرکے انکی قیمتیں بڑھاسکتی ہے۔

لبنانی حکومت اس صورتحال کا ملبہ عالمی سطح پر جاری مہنگائی کی لہر اور روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں گندم اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ڈال رہی ہے۔

تاہم ماہرین کے خیال میں لبنان میں جاری معاشی بحران کی عالمی وجوہات سے زیادہ اس کے اندرونی مسائل ہیں۔

لبنان کے مرکزی بینک نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ایکسچینچ کو ہی کرنسی کے تبدیلی کیلئے استعمال کریں۔

lebanon

us dollar

Tabool ads will show in this div