ایشیاکپ؛پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست

پاکستان ایونٹ کے سپر فور مرحلے سے بھی باہر

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کے خلاف جاپان کا پلڑا کھیل کے آغاز سے ہی بھاری رہا۔

جاپان کے ریوما اوکا اور اکیومی سیگی نے کھیل کے 14 اور 15 منٹ ہی یکے بعد دیگرے گول داغ دیئے۔

کھیل کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے پہلا گول کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جاپان نے تیسرا گول کرکے برتری مستحکم کردی۔

کھیل کے اختتام سے قبل وقت پہلے مبشر علی نے پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول کیا۔

جاپان کو ہرانے کی صورت میں پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں یقینی طور پر پہنچ جاتا لیکن اب قومی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ انڈیا اور انڈونیشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔

دوسری جانب بھارت نے انڈو نیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گول سے ہرا کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ بھارت ایک گول بھی کم کرتا تو پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ جاتا۔

رواں ایشیا کپ میں پاکستان نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ برابر جب کہ انڈو نیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دی تھی۔

hockey

Pakistan Hockey

asia cup hockey

Tabool ads will show in this div