فرح خان کے خلاف جاری نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت

نیب لاہورنے تفتيش کے لیے چار افراد کو طلب کرلیا

فرح خان کے خلاف جاری تحقیقات میں نیب لاہور نے تفتيش کے لیے 4 افراد کو طلب کرلیا۔

نيب حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد فرح خان کا کاروبار ديکھتے تھے، نیب لاہور نے مذکورہ چاروں افراد کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا۔

نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرائے گئے جو کہ ان کے آمدن کے معلوم شدہ ذرائع سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی اور اسے جمع کرائے جانے کے بعد فوراً نکال لیا گیا۔

کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں پیش پیش تھیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے بھی اس اعلان کیا تھا کہ فرخ خان کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔

NAB

farah khan

Tabool ads will show in this div