عمران خان دشمن کی ہائبرڈ وار کے آلہ کار بن چکے ہیں،احسن اقبال

عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکتے، احسن اقبال
May 26, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب جب ملک کے کلیدی مفاد میں کوئی پیش رفت ہورہی ہوتی ہے عمران خان اس وقت کوئی منفی سیاسی سرگرمی شروع کردیتے ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کوبيل آوٹ دينے کيلئے اپنے دھرنے کی کال دی، یہ دشمن کی ہائبرڈ وار کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کشميری قوم سمجھتی تھی پاکستانی قوم یاسین ملک کو سزا دلوانے کے اقدام پر يکجہتی کریگی مگر بھارت کا ظالمانہ قدم دھندلانے کیلئے عمران خان نے ہتھکنڈا استعمال کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہيں دے پارہے ، فارن ڈنڈنگ کا جواب نہیں دے سکتے مگر دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں۔ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے سب سے بڑے بينفيشری ہيں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ساتھيوں کوٹيئرگيس ميں چھوڑ کر بنی گالا چلے گئے، کل اسلام آباد کی سڑکوں پرعمران نيازی نے فسادی سياست پيش کی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو منفی سیاست کو نوبل انعام ملناچاہیے، فوجی افسروں کی فيملی مارچ ميں شريک ہوںگی يہ بول کر کيا پيغام دينا چاہتےہيں؟ عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں سے معاشرے ميں انارکی پھيلائی جاتی ہے، جھوٹی خبروں سے شہريوں، اداروں کے درميان بداعتمادی بڑھائی جاتی ہے اور قومی اداروں کو متنازعہ بناکران کاکردارختم کياجاتاہے۔

ahsan IQBAL

PML N

Tabool ads will show in this div