کراچی:عدالت کا پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان رہا کرنےکا حکم

تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو پیش کیا گیا

کراچی میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے گرفتارکارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کےخلاف مقدمات ختم کردئیے۔

کراچی کےسٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو پیش کیا گیا۔

ضلع جنوبی کے 3 تھانوں کی حدود سے گرفتار 20 کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ضلعی انتظامیہ نے کیا ہے، قانون کے مطابق پابندی کا نفاذ کرنے والی انتظامیہ ہی مقدمہ درج کرواسکتی ہے۔

وکلا نے بتایا کہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے مقدمات خارج کرکے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کراچی کے ڈیفنس تھانے میں 12، آرٹلری میدان میں 5 اورفریئر تھانے میں 3 کارکنان کے خلاف مقدمات درج تھے۔

کراچی

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div