مودی وقت کا سب سے بڑا یزید ہے،مشعال ملک

کشمیری زنجیریں توڑ دیں

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے آج ایک تاریک دن ہے کیوں کہ یاسین ملک کوان کی بات سنے بغیر سزا دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک کو سنائی گئی سزا پرہم گھبرانے والے نہیں اور آج ہر نوجوان یاسین ملک بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم حسینی راستے پر چل رہے ہیں کیوں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وقت کا سب سے بڑا یزید ہے۔

انھوں نے دو ٹوک کیا کہ میں ہی نہیں بلکہ میری بیٹی بھی کشمیرکاز پرقربان ہونے کو تیار ہے اورکشمیریوں کو بھی چاہئے کہ تمام زنجیریں توڑ دیں۔

مشعال ملک نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ یاسین ملک اکیلا نہیں ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہرعالمی فورم پرآواز اٹھائیں گے۔

yasin malik

Tabool ads will show in this div