پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر اعظم

آئین اور قانون کے راستے پر چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا، وزیر اعظم

M Shebaz Sharif at D Chowk - Mulk ke haq main naray - SAMAATV - 26 May 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد کے ریڈ زون کے دورے کے دوران پولیس اورت انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں نےمحنت اور دیانت داری سےفرض اداکیا، اہلکاروں نےعوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بخوبی انجام دیا اور مشکل حالات میں ڈٹ کر پاکستان کی حفاظت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین اور قانون کے راستے پر چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا، ہم سب کو جذبہ حب الوطنی کےساتھ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے کی کال پر بڑی تعداد میں لوگ ریڈ زون میں داخل ہو گئے تھے۔ کارکنوں کے ڈی چوک پہنچتے ہی علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے کئی افراد ز خمی بھی ہوئے لیکن کارکنان کے ڈی چوک پہنچتے ہی بلیو ایریا میدان جنگ بن گیا تاہم جمعرات کی صبح عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد کارکنوں نے ڈی چوک خالی کردیا۔

PML N

HAMZA SHAHBAZ

Pakistan Latest News

Tabool ads will show in this div