بابراعوان نےعمران خان کےالٹی میٹم کی وجہ بتادی

بابراعوان نےعمران خان کےالٹی میٹم کی وجہ بتادی

بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 6 روز کا الٹی میٹیم اس لئے دیا ہے تاکہ ہم سے کوئی گلہ نہ کرے کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 8 ہفتوں کے دوران پچھلے دروازے کھول کر حکومت آئی اور پاکستان کی معیشت،چادر اور چار دیواری کو پامال کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی کابینہ ہے جہاں منشیات کےکیس میں ملوث شخص بیٹھا ہے اور وزیراعظم ضمانت پر رہا ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ پورے ملک میں 32 بڑےجلسے کئے اور کل پورا پاکستان اور ہر گلی جلسہ گاہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے 20 نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام تھی تاہم سرکاری مشینری استعمال کرکے جلسے کئے جارہے ہیں۔

بابراعوان نےبتایا کہ عمران خان نے 6 دن اس لیے دئیے ہیں تاکہ کوئی ہم سے گلہ نہ کرے کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں تین سے چار مرتبہ اقتدار میں آئی ہیں لیکن نئےانتخابات کے نام سے ڈرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو آخری دھکا نہ لگے اور عبوری حکومت قائم ہو کیوں کہ عبوری حکومت کو بجٹ دینے کا بھی حق ہوتا ہے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ غلامی کے دور کی غلامانہ سوچ ہے لیکن قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے اور اگر این آر او کا راستہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اس کو روکیں گے۔

Babar awan

Tabool ads will show in this div