رحیم یارخان:قومی شاہراہ پرآئل ٹینکراورٹرالرکاحادثہ،ٹریفک کی روانی متاثر

آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا

رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔

جمعرات کو ریسکیو حکام نے بتایا کہ کراچی سے بہاولپور جانے والا آئل ٹینکرصادق آباد کے قریب ٹرالر سے ٹکراگیا۔

حادثے کے وقت آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا۔ ٹرالر سے ٹکرانے کےبعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موٹروے پولیس کےمطابق حادثے کے بعد قومی شاہراہ کوعارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کولنگ اور ریسکیو آپریشن کئی گھنٹےجاری رہا۔

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div