سنجے دت کا والد کی یاد میں جذباتی پیغام

سنیل دت 25 مئی 2005 کو انتقال کرگئے تھے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے والد کی محبت میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنے والد سنیل دت کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کردی ۔

سنجے نے اپنی اور اپنے والد سنیل دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کم و بیش آپ ہمیشہ میری رہنمائی اور حفاظت کے لیے موجود تھے،میری ہر ضرورت میں آپ میری طاقت بنے اور میری حوصلہ افزائی کی ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ڈیڈ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے، مجھے آپ کی یاد آتی ہے۔

خیال رہے کہ سنیل دت 25 مئی 2005 کو ممبئی میں اپنے گھر میں صبح کے وقت مردہ حال میں پائے گئے تھے۔

سنیل دت ممبئی سے کانگریس کے رکن اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے فلم ‘مجھے جینے دو’، ‘یادیں’ اور ‘خاندان’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

sanjay dutt

Tabool ads will show in this div