کارکنوں کو ڈی چوک بلانا عدالتی فیصلےکی توہین ہے،راناثناء

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ نائن میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹریک ریکارڈ ہے اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام ہے اور نا کسی ادارے کا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ ریاست کا کام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ `پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، ڈی چوک پر ہمارا انتظار ہورہا ہے۔

Long march

PTI

RANA SANA ULLAH

Tabool ads will show in this div